دبئی5؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے شہر ہانگ زو میں جرمن چانسلر انجلا میرکل سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات جی20گروپ کے سربراہ اجلاس کے ضمن میں ہوئی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال کی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے اس سے قبل چین میں جی20سربراہ اجلاس کے ضمن میں اتوار کے روز روسی صدر ولادیمر پوتین ، برطانوی وزیراعظم ٹریزامے اورانڈونیشی صدر جوکو ویدودو سے ملاقاتیں کی تھیں۔